رم اللہ(شِنہوا)اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ پر چھاپہ مارا اور درجنوں فلسطینی نمازیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد وہ یہودیوں کے تہوار پاس اوور سے پہلے مسجد میں مورچہ بند ہو گئے۔
اسرائیل ریڈیو کے مطابق شہر میں مسجد اور کچھ دوسرے محلوں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران لوگ زخمی ہوئے۔
فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں مسجد میں اسرائیلی خلاف ورزیوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے مقدس مقامات کی احترامی حدود عبور کرنا خطے میں بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔