• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مشترکہ مستقبل کے ساتھ بنی نوع انسان کے لیے ایک برادری کی تعمیر کا تصور بصیرت آمیزہے، سابق صدر کروشیاتازترین

October 14, 2022

زغرب (شِنہوا) کروشیا کے سابق صدر ایوو جوسیپووچ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا تجویز کردہ بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کی تعمیر کا تصور بہت ہی ترقی پسند، اہم اور بصیرت آمیزہے۔

جوسیپووچ نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ یقینی طور پر یہ ایک بہت ترقی پسند خیال ہے، ایک ایسا خیال جو عالمی امن کے نمو نہ سے شروع ہوتا ہے اور خاص طور پر آج کی دنیا میں بہت اہمیت رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کروشیا جیسا ایک چھوٹا ملک بھی اس تصور میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کروشیا کی پالیسیاں ہمیشہ عالمی امن اور عالمی تعاون کے حق میں رہی ہیں، اس لیے مجھے پورا یقین ہے کہ کروشیا کے رہنما اس تصور پر عمل پیرا ہوں گے ۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارا معاشرہ اس منصوبے سے بہت خوش ہوگا اور اس میں  اپنا کردار ادا کرے گا۔

کروشیا کے65 سالہ سابق صدر نے اس ایک طویل المدتی منصوبے کےتصور کے بارے میں کہا کہ یہ کئی برسوں سے ایک بصیرت آمیز منصوبہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر عالمی رہنما اچھی پالیسیوں اور ایک دوسرے کے ساتھ  بہتر تعاون کے ذریعے اس میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔