قاہرہ (شِنہوا) مشرق وسطیٰ میں مسلمانوں نے جمعہ کو عیدالفطر کا پہلا دن خوشیوں کے ساتھ منایا۔ لوگوں نے نے نماز ادا کی اور مٹھائیاں بانٹی۔
عید الفطر کی 3 روزہ تعطیلات رمضان المبارک کے اختتام پر شروع ہوتی ہیں اور دن کا آغاز نماز عید الفطر سے کیا جاتا ہے۔
عید الفطر نئے چاند کی رویت سے شروع ہوتی ہے جس کا نظر آنا مختلف مقامات پر مختلف اوقات میں ہوسکتا ہے۔
تیونس ، تیونس میں عید الفطر پر لوگ اپنے بچوں کو کھیلنے کے لئے تفریحی باغ میں لیکر آئے ہیں۔ (شِنہوا)
غزہ شہر میں لوگ نماز عیدالفطر ادا کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
مصر، جیزہ میں عیدالفطر منانے کے لئے ایک شخص نے غبارے پکڑے ہوئے ہیں۔ (شِنہوا)