واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کی متعدد ریاستوں میں والدین بچوں کو ایسے اسکولوں میں بھیجنے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں چینی زبان کی مکمل کلاسز پڑھائی جاتی ہیں۔
ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق مینڈیرین زبان سیکھنے کا پروگرام 32 امریکی ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے اسکولوں میں رائج ہے۔ ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے انگریزی زبان کے اخبارکے مطابق سرکاری فنڈز کی فراہمی سے چلنے والے ایسے اسکول 31 ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔جہاں تک والدین کی اپنے بچوں کو ابتدائی، مڈل اور ہائی اسکولوں میں پیش کیے جانے والے ان پروگراموں میں داخل کرانے کی خواہش کا تعلق ہے جن کی دسمبر تک تعداد 407 تک پہنچ گئی ہے، اخبار نے کہا کہ بچوں کی خواہش ہے کہ وہ عالمی تناظر اور زندگی کے مواقع حاصل کریں۔ اخبار کے مطابق ایک شخص سام وائٹ نے کہا کہ میری وجوہات سادہ ہیں کہ اپنے بچوں کے زیادہ کھلے ذہن کے لیے ایک منفرد موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔