رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کےوزیر اعظم محمد اشتیہ نےبین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کی حمایت کرنے پر چین کی تعریف کی ہے۔
محمد اشتیہ نے یہ تعریفی کلمات رم اللہ میں چینی دفتر کی طرف سے عوامی جمہوریہ چین کےقیام کی 74ویں سالگرہ کے موقع پرریاست فلسطین کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقتریب میں کہے۔
انہوں نے کہاکہ چین نے فلسطین کے حوالے سے متوازن اور مساوی پالیسی اپنائی ہے اور ہم اس نہ ختم ہونے والی حمایت کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ریاست فلسطین میں چینی دفتر کے سربراہ ژینگ جی شِن نے استقبالیہ تقریب کے دوران کہا کہ چین اور فلسطین اچھے دوست اور شراکت دار ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ اورحمایت کرتے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ دونوں فریق بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی تعمیر میں تعاون کو فروغ دیتے رہیں گے اور تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔
انہوں نےمزید کہا کہ چین فلسطین کو انسانی بنیادوں پر امداد، اہلکاروں کے تربیتی پروگرام اورسکالرشپ فراہم کرتا رہے گا اور ایسےمزید ٹھوس اقدامات کرے گا جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔