• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مس ویتنام 2022 کا مقا بلہ 19 سالہ یونیورسٹی طالبہ نے جیت لیاتازترین

December 26, 2022

ہنوئی (شِنہوا) ویتنام کے وسطی صوبہ چھوانگ نام سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ یونیورسٹی طالبہ ہیون تھی تھان تھوئے نے ویتنام کا مقابلہ حسن جیت کر مس ویتنام 2022 کا تاج پہن لیا۔

 

ویتنام ، ہوچی من  شہر میں منعقدہ مس ویتنام 2022 کا مقابلہ 19 سالہ یو نیورسٹی طا لبہ ہیون تھی تھان تھوئے نے جیت لیا۔ (شِنہوا)

 

ویتنام کے جنوبی ہو چی من شہر کے فو تھو انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ مقابلے کے آخری مرحلے میں 1.75 میٹر  دراز قد کی لڑکی نے 34 دیگر حریفوں کو پیچھے چھوڑ کر مقابلہ اپنے نام کیا۔

 

ویتنام کے جنوبی ہوچی من شہر میں منعقدہ مس ویتنام 2022 کے فائنل میں شریک 5 سرفہرست امیدواروں کو دیکھاجاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

دانانگ یونیورسٹی میں فارن لینگویج اسٹڈیز کی طالبہ تھوئے نے مس اسپورٹس سیکشن میں بھی کامیابی حاصل کی اور مس کمیونی کیشنز سیکشن کی بہتر ین 7 کی فہرست میں بھی مو جود تھیں۔

 

ویتنام ، ہوچی من شہر میں منعقدہ مس ویتنام 2022 کا مقابلہ جیتے والی ہیون تھی تھان تھوئے (درمیان ) دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ترن تھوئے لِن( با ئیں) اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی لی نگوین نگوک ہانگ( دا ئیں) کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ (شِنہوا)

 

مس ویتنام 2022 کی حیثیت سے انہوں نے 35 کروڑ ویتنام ڈونگ (تقریباً 14 ہزار 800 امریکی ڈالرز) اور ایک تاج کا انعام جیتا ہے۔

 

ویتنام کے جنوبی ہوچی من شہر میں منعقدہ مس ویتنام 2022 کے فائنل میں شریک 10 سرفہرست امیدواروں کو دیکھاجاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

مس ویتنام 1988سے ویتنام کے روزنامے ٹیئن فونگ (پا ئنیر) کی طرف سے 2 سال میں ایک بار منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد خوبصورتی، علم اور رحم دلی کو فروغ دینا ہے۔ 34 سال کے 17 ایڈیشنز کے ساتھ مس ویتنام ملک کے سب سے باوقار قومی مقابلہ حسن کے طور پر ابھرکر سامنے آیا ہے۔

 

ویتنام ، ہوچی من شہر میں منعقدہ مس ویتنام 2022  کی فاتح  ہیون تھی تھان تھوئے (دوسرے دائیں) کو مس ویتنام 2020 ڈو تھی ہوا (دوسرے با ئیں) تاج پہنا رہی ہیں۔ (شِنہوا)