بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کچھ ممالک کی جانب سے چین کو ہدف بنانے کے لیے داخلے بارے امتیازی پابندی کے اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اس ضمن میں جوابی اقدامات کئے جا ئیں گے۔
ترجمان وانگ وین بن نے یومیہ نیوز بریفنگ میں اس بارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین نے کلاس بی متعدی بیماریوں کے تحت نوول کرونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کرتے ہوئے سرحد پار سفر کے لئے عارضی قدم اٹھائے ہیں جن کا متعدد ممالک نے خیرمقدم کیا ہے۔اس حوا لے سے کچھ ممالک نے چین سے آمدہ مسافروں کو ہدف بنانے کے لئے داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے انتہائی خلوص سے متعلقہ ممالک کے ساتھ حقائق پر مبنی بات چیت کی اور ہمارے سائنس پر مبنی اور معقول نوول کرونا وائرس اقدامات اور چین کی موجودہ نوول کرونا وائرس صورتحال پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ مٹھی بھر ممالک نے سائنس، حقائق اور ان کی اصل وبائی صورتحال کو نظرانداز کیا اور چین کو ہدف بناتے ہوئے داخلے پر پابندی کے امتیازی اقدامات کرنے پر اصرار کیا ہے۔
وانگ نے کہا کہ ہم ایک بار پھر متعلقہ ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے نوول کرونا وائرس ردعمل اقدامات حقائق ،سائنس پر مبنی اور متناسب ہوں۔ نوول کرونا وائرس ردعمل کو سیاسی جوڑ توڑ میں بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوول کرونا وائرس کا ردعمل امتیازی نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی اسے معمول کے سرحد پار سفر، عوام سے عوام کے ما بین تبادلے اور تعاون پر اثرانداز ہونا چاہئے۔