• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مراکش چینی سیاحوں کی واپسی کا خواہاں ہے، مقامی میڈیاتازترین

August 14, 2023

رباط(شِنہوا) مراکش نے  چین کی جا نب سے دیگر غیر ملکی مقا مات سمیت مراکش کے لیے گروپ ٹورز دوبارہ شروع کرنے کے  کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملک کی سیاحتی صنعت کو ایک نیا فروغ ملے گا۔

مراکش کی آن لائن نیوز ویب سائٹ ہیسپریس کے مطابق یہ فیصلہ  شمال افریقی ریاست کی جانب چینی مسافروں کی تعداد میں نئی لہر پھونکنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

افریقی چینی ترقیاتی تعاون ایسوسی ایشن کے سربراہ ناصر بوچیبا نے ہیسپریس رپورٹ میں اس بات پر زور دیا کہ چینی شہری مراکش کا دورہ کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں جس کی حوصلہ افزائی ویزا استثنیٰ اور مراکش کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی ساکھ سے ہوئی ہے۔

مراکش کی معیشت میں سیاحت کی صنعت ایک اہم ستون کی حامل ہے۔ 2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران مراکش میں 65 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔

 وزارت سیاحت کے اندازے کے مطابق یہ تعداد 2023 کے اختتام تک تقریباً1 کروڑ 45 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔