ویلنگٹن(شِنہوا) توہورا،یا سدرن رائٹ وہیل،جنوبی سمندرمیں شمال اور جنوب کے علاقے میں خوراک کی تلاش کے لیے مزید آگے تک کے پانیوں میں پہنچ رہی ہے۔
یونیورسٹی آف آکلینڈ کے محققین کا کہنا ہے کہ 1700 کی دہائی سے وہیل مچھلیوں کی خوراک کے سلسلے میں "قابل ذکر مستقل مزاجی"کے برعکس یہ تبدیلیاں گزشتہ 30 سالوں کے دوران دیکھنے میں آئی ہیں۔ امریکہ میں پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز (پی این اے ایس) میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، یہ تبدیلی ممکنہ طور پر کرل اور دیگر چھوٹے کرسٹیشینز کی دستیابی میں آب و ہوا سے منسلک تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والی کمی کے باعث ہے جو کہ توہورا وہیل کی خواراک ہے۔ محققین 1792 سے سدرن رائٹ وہیل پر وہیلنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے آگاہ کرتے آرہے ہیں۔ اس میں کہا گیا کہ سمندر کے بڑے شکاری جانوروں کی آبادی میں تغیرات جنوبی بحر میں طویل مدتی ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ محققین کے مطابق، 1994 کے بعد سے، سدرن رائٹ وہیل کی آبادی نے جنوبی بحر اوقیانوس اور جنوب مغربی بحر ہند میں اپنے خوراک کے علاقے کو بالائی سے کم عرض بلد کی طرف منتقل کر دیا ہے اور جنوب مغربی بحر الکاہل میں اپنے خوراک کے علاقے کے علاقے کو قدرے بلند عرض بلد پر منتقل کر دیا ہے۔