• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بحرالکاہل خطے کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کا اجلاس شروعتازترین

February 20, 2023

سووا(شِنہوا) فجی کے دارالحکومت سووا میں  بحرالکاہل خطے کی 14 ریڈ کراس سوسائٹیز اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (آئی ایف آر سی)کے مندوبین کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے خطرے سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فجی ریڈ کراس کے صدر سالا توگانیوالو نے کہا کہ اجلاس میں ان مسائل سے نمٹنے کے طریقے تلاش کرنے کے لیے توجہ مرکوز کی جائے گی،جن کا خطے میں ریڈ کراس کی قومی تنظیوں کو سامنا ہے، جن میں  موسمیاتی بحران، صحت کی کمزورسہولیات اور عدم مساوات اور صنفی بنیاد پر تشدد وسیع سماجی مسائل شامل ہیں۔اجلاس میں ان طریقوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا جن کے تحت ریڈ کراس کی  قومی تنظیموں نے خطے میں آئی ایف آر سی حکمت عملی 2030 اور ایجنڈا برائے تجدید پر عملدرآمد شروع کیا ہے۔توگانیوالو نے کہا کہ جمعہ کو اختتام پذیر ہونے والے اجلاس میں مزید تبادلہ خیال کیا جائے گا۔