• Dublin, United States
  • |
  • May, 17th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

موسمیاتی تبدیلی افغان عوام کے لیے سنگین خطرہ بن گئی:رپورٹتازترین

May 02, 2024

کابل(شِنہوا) افغانستان کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ صدی کے دوران درجہ حرارت میں 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کے بعد موسمیاتی تبدیلی افغان عوام کے لیے ایک سنگین خطرہ بن گئی ہے۔

افغان نگراں حکومت کے زیر نگرانی ویب سائٹ الامارہ  پر جمعرات کو افغانستان کے ماحولیاتی تحفظ  کے ادارے(این ای پی اے) کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک کے کوہ ہندوکش کے علاقوں میں درجہ حرارت میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ، وسطی اور شمالی پہاڑی علاقوں میں 1.6 سے 1.7 ڈگری اور مشرقی علاقوں میں 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوا ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان چیلنجز کی وجہ سے ملک کےشہری اور دیہی علاقوں میں بے شمار مسائل پیدا ہوئے ہیں، جن میں غربت میں اضافہ، نقل مکانی، خشک سالی کا باربارآنا، سیلاب، درجہ حرارت میں اضافہ،کھیتوں اور جنگلات کی تباہی، خوراک کی کمی، مویشیوں کی اموات اورمختلف بیماریوں کارونما ہونا شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق طالبان حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے اور دستیاب وسائل سے موسمی اثرات کے نقصانات کم کرنے کی کوششوں میں اضافہ کیا ہے۔