• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے متحد مالیاتی نظام کی ضرورت ہےسبربراہ سیکرٹری جنرلتازترین

September 06, 2023

نیروبی(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افریقی ممالک کو موسمیاتی آفات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لیےمالیاتی پیکجز قرضوں میں ریلیف اور عالمی مالیاتی نظام کے جائزہ سمیت نئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انتونیو گوتریس نے امیر ممالک کویاددہانی کرائی کہ وہ  غریب ممالک کو موسمیاتی افراتفری کا موثر جواب دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ضروری فنڈز فراہم کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کریں۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں افریقہ کلائمیٹ سمٹ میں  افریقی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ امیر ممالک کو موسمیاتی فنڈز حاصل کرنے کے لیے اپنے وعدوں پرعمل کرنا چاہیے  اورموسمیاتی تبدیلی کے لیے براعظمی ردعمل کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے۔

نیروبی میں پہلے موسمیاتی سربراہی اجلاس کے دوران  افریقی رہنماؤں نے کئی اقدامات تجویز کیے ہیں، جن میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے امیر ممالک کے ساتھ قرضوں کی بات چیت بھی شامل ہے۔