منیلا (شِنہوا) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، موسمیاتی آفات سے 2016 سے 2021 تک فلپائن میں 97لاکھ بچے بے گھرہوئے جس سے جنوب مشرقی ایشیائی ملک بحران سے دوچار ہوا۔
موسمیاتی تبدیلی سے بے گھرہونے والے بچوں کی رپورٹ 2016 اور 2021 کے درمیان سیلاب، طوفان، خشک سالی اور جنگلاتی آگ کی وجہ سے اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والے بچوں کی تعداد کا پہلا عالمی تجزیہ ہے۔ جس سے اگلے 30 سالوں کے لیے تخمینہ لگایا جاسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق 44 ممالک میں چھ سال کے دوران 4 کروڑ31لاکھ بچے یا روزانہ تقریباً 20ہزار بچے بے گھر ہورہے ہیں۔قدرتی آفات کے حوالے سے، فلپائن طوفانوں سےبے گھر بچوں کی تعداد کے حوالے سے پہلے اورسیلاب کے حوالے سےتیسرے نمبر پر ہے۔جہاں سالانہ اوسطاً 20 سمندری طوفان آتے ہیں۔