• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

موجودہ خارجہ پالیسی جاری رکھی جائے گے:نو منتخب ترک وزیر خارجہتازترین

June 05, 2023

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ کےنئے وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے پیر کو عہدہ سنبھالتے ہی قومی خارجہ پالیسی کے وژن کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

فیدان نے سبکدوش ہونے والے وزیر خارجہ مولودچاوش اولوکا سےعہدہ سنبھالنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وژن  ہرقسم کے دباو سے ہماری ریاست کی آزادی اور ہماری قوم کی خودمختاری پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیر خارجہ تعینات  کئے جانے پر اپنے صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو قومی انٹیلی جنس ادارے میں میری 13 سالہ ڈیوٹی کے بعد  ایک بھاری ذمہ داری ہے۔

 55 سالہ فیدان 2010 سے نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ وہ ترک صدر رجب طیب ایردوان کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔