نئی دہلی(شِنہوا) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج کو ناکام بنانے کے لیے نئی دہلی پولیس نے زیر حراست وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے درجنوں حامیوں کو گرفتار کرلیا۔
اپوزیشن جماعت عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اپنے رہنما کیجریوال کی رہائی کے لیے مودی کی رہائش گاہ کے باہر ریلی نکالنے کااعلان کررکھا ہے۔اے اے پی کے کارکنوں کو پارٹی ہیڈکوارٹر کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے کسی بھی احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے مودی کی رہائش گاہ کی طرف جانے والی شاہراہوں پر سیکورٹی سخت کردی ہے۔ ٹیلی ویژن سے جاری فوٹیجز میں خواتین سمیت دیگر مظاہرین کونعرے لگاتے ہوئے اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے انہیں حراست میں لیتے ہوئے دکھایا گیا۔