نئی دہلی(شِنہوا)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے شہر ہانگژو میں جاری ایشین گیمز میں 70 سے زیادہ تمغے جیتنے پر بھارتی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔
بدھ کو ایک بیان میں مودی نے رواں ایشیائی کھیلوں میں اب تک بھارت کے حاصل کردہ سب سے زیادہ تمغوں کو کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑیوں کی بے مثال لگن، حوصلہ اور کھیل کے جذبے کا ثبوت ہے۔
مودی نے کہا کہ بھارت ایشیائی کھیلوں میں پہلے سے کہیں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور 71 تمغوں کے ساتھ ہم اپنے اب تک حاصل کر دہ سب سے زیادہ تمغوں کا جشن منا رہے ہیں جو ہمارے کھلاڑیوں کی بے مثال لگن، حوصلہ اور کھیل کے جذبے کا ثبوت ہے جبکہ ہر تمغہ محنت اور جذبے کےسفر کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ پوری قوم کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے جس پر بھارتی کھلاڑیوں مبارکباد کے مستحق ہیں۔
بھارت نے اس سال کی کارکردگی کی بدولت 2018 میں حاصل کردہ 70 تمغوں کا ہدف عبور کر لیا ہے۔