• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

منگولیا اور چین نے سرحدی معاہدے پر دستخط کی 60 ویں سالگرہ منائیتازترین

December 29, 2022

اولان باتور(شِنہوا) منگولیا اور چین نے اپنے سرحدی معاہدے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی ہے۔

منگولیا میں چین کے سفیر چائی وینروئی نے سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک اکیڈمک کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ منگولیا ان اولین ملکوں  میں سے ایک ہے جس نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے اور دوستانہ بات چیت کے ذریعے سرحدی معاہدے پر دستخط کیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ تاریخی طور پر ایک اہم معاہدہ ہے جس نے دونوں ملکوں  کے عوام کے درمیان دوستی اور سیاسی باہمی اعتماد کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔

انہوں نے کہا  اس معاہدے سے دونوں ملکوں  کے درمیان تعلقات کی جامع ترقی کے امکانات کھلتے ہیں۔

اس اکیڈمک کانفرنس کا اہتمام منگولیا کی وزارت خارجہ، منگولیا کی وزارت انصاف اور داخلہ امور، منگولیا کی سرحدی تحفظ کی جنرل اتھارٹی اور منگولیا میں چینی سفارت خا نہ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

دونوں ملکوں کے 100 کے قریب متعلقہ حکام، سفارت کاروں اور محققین نے اس ایک روزہ تقریب میں شرکت کی۔

شرکاء نے اس معاہدے کی تاریخی اہمیت اور کامیابیوں اور دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون میں اس کے مئوقف  پر تبادلہ خیال کیا۔

منگولیا کی وزارت خارجہ میں اسی روز اس معاہدے پر دستخط کے حوالے سے  تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

چین اور منگولیا نے 26 دسمبر 1962 کو سرحدی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔