ینگون (شِنہوا) چین نے سمندری طوفان موکا کے متاثرین میں تقریباً 190 ٹن امدادی سامان تقسیم کر نے کے لئے میانمار پہنچادیا ہے۔
چینی حکومت کی میانمار کو عطیہ کردہ امدادی سامان کی حوالگی کی تقریب ینگون بندرگاہ پر منعقد ہوئی۔
ینگون خطے کے وزیراعلیٰ یو سو تھین، میانمار میں چین کے سفیر چھن ہائی اور میانمار میں چینی سفارت خانے کے اقتصادی اور تجارتی قونصلر اویانگ ڈاؤبنگ نے تقریب میں شرکت کی۔
عطیہ کردہ سامان میں خوراک، کلورین ڈائی آکسائیڈ گولیاں، جراثیم کش گولیاں، پانی کے پمپ، جنریٹر، پورٹیبل شمشی سولر لیمپ اور خیمے شامل ہیں۔
چینی حکومت نے سمندری طوفان موکا کے میانمار سے ٹکرانے کے بعد میانمار کو 90 لاکھ یوآن (12 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر) کی انسانی اور 10 لاکھ یوآن کی نقد امداد دی ہے۔
آفت کے فوری بعد ہنگامی امداد کی پہلی کھیپ ہوائی جہاز سے میانمار پہنچادی گئی تھی۔