• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

منافع میں معمولی کمی کے باوجود چین کی صنعتی کارکردگی میں بحالی جاریتازترین

August 27, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین میں متعدد عوامل کے نتیجے میں صنعتی منافع میں کمی کے باوجود صنعتی کارکردگی میں بحالی جاری رہی ہے۔

قومی شماریات بیورو(این بی ایس) کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2022ء کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران کم از کم 2 کروڑ یوآن(تقریباً 29 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر) سے کم سالانہ کاروباری آمدن والی بڑی صنعتی فرموں کا منافع گزشتہ سال کی نسبت 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 48 کھرب 90 ارب یوآن تک پہنچ گیا ہے۔

اس مدت کے دوران ان کمپنیوں کی مشترکہ آمدن میں تیزی سے نشوونما کی رفتار برقرار رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 8.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 765 کھرب 70 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔

جنوری سے جولائی کے عرصہ میں 41 بڑی صنعتوں میں سے 16 کے منافع میں نشوونما دیکھی گئی ہے اور ان میں سے 14میں 5 فیصد سے زائد نشوونما دیکھی گئی ہے۔

قومی شماریات بیوروکے سینئر شماریات دان ژوہونگ نے کار کی خریداری پر ٹیکس میں کٹوتی جیسی کھپت کی حامی پالیسیوں کے نفاذ کے اثرات اور سپلائی و پیداواری سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کے باعث سازوسامان کی تیاری کی صنعت کی بحالی اورآٹوموبائل مینوفیکچرنگ سیکٹر کے صنعتی منافع میں اضافہ پر روشنی ڈالی۔