بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ ملک میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی صورتحال عمومی لحاظ سے اندازوں کے مطابق اور قابو میں ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کوویڈ-19 وبا کے آغاز کے بعد سے، حکومت نے وباکے سب سے زیادہ نقصان دہ دور میں لوگوں کی زندگی اور صحت کی مؤثر طریقے سے حفاظت کی۔
ترجمان نے کہا کہ جیسے ہی وبا ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، ہم نے روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کو بہتربنایا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اقدامات زیادہ سائنسی، درست اور موثر ہوں۔ اس وقت ویکسینیشن کی شرح اور علاج کی صلاحیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ طبی سامان کی پیداواری صلاحیت بڑھ رہی ہے اور مجموعی طور پر طبی سامان کی ترسیل ضرورت کے مطابق کافی ہے۔ ماؤ نے کہا کہ ملک میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی صورت حال عمومی لحاظ سے اندازوں کے مطابق اور زیرکنٹرول ہے۔ یقین ہے کہ چینی عوام متحد ہو کر جلد ہی مستحکم اور منظم اقتصادی اور سماجی ترقی کے نئے مرحلے کا آغاز کریں گے۔