بلانٹائر، ملاوی(شِنہوا) ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے مرنے والوں کی تعداد 99 تک پہنچ گئی ہے اور صرف تجارتی شہر بلانٹائر میں 85 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
آفات اور انتظامی امور کے محکمے (ڈی او ڈی ایم اے) کے کمشنر چارلس کلیمبا نے بلانٹائر میں منعقدہ ایک پریس بریفنگ میں ان اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں۔
ملاوی کے بلانٹائر کے علاقے چیلوبوے میں سمندری طوفان فریڈی سے تباہ شدہ مکان دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)
کلیمبا نے کہا کہ بلنٹائر میں 134 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ دیگر زخمی اور املاک کا نقصان ان 10 اضلاع میں ریکارڈ کیا گیا ہے جو طوفان سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
جانی نقصان رہائشی مکانات کے گرنے، سیلابی ریلوں اور بلینٹائر سمیت متاثرہ اضلاع میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہوا ہے جہاں پہاڑوں میں سے ایک سوچے پہاڑٹوٹنے سے پانی کے بڑے ریلے سمیت چٹانوں اور کیچڑ کا بہاؤ شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں کئی گھراوران کے رہائشی دب گئے۔