• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ملاوی میں 42 لاکھ لوگوں کو بھوک کا سامناہے:رپورٹتازترین

July 06, 2024

لیلونگوے(شِنہوا) افریقی ملک ملاوی میں 42 لاکھ لوگوں کو رواں سال جون سے ستمبر تک خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ملاوی ولنریبلٹی اسسمنٹ کمیٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق موزمبیق، زیمبیا اور تنزانیہ کی سرحد سے متصل خشکی میں گھرے ملک میں رواں  سال کے شروع میں موسمی تغیر ایل نینو کی وجہ سے 28 میں سے 23 اضلاع خشک سالی اور سیلاب سے متاثر ہوئے ، جس کی وجہ سے زرعی پیداوار میں 17 فیصد کمی ہوئی۔

2023 میں ملاوی میں 35لاکھ میٹرک ٹن مکئی پیدا ہوئی تھی جو آبادی کی ایک اہم خوراک ہے تاہم رواں سال یہ پیداوارکم ہوکر 29لاکھ میٹرک ٹن رہی۔

رپورٹ میں اکتوبر تک صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جب ملک کے 57لاکھ افراد یا کل آبادی کے 28 فیصد کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔