کوالالمپور (شِنہوا) ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نےنئے قمری سال کی تقریبات سے قبل اتحاد کے پیغام کے ساتھ ملک میں چینی برادری کو مبارکباد دی ہے ۔
انورنے کہا کہ ملائیشیا اپنے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرے گا اورانہیں متحد کرے گا۔
انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایک آزاد اورخودمختار ملک کے طور پر یہ تمام نسلوں کے لوگوں کے لئے ایک موقع ہے کہ ہمارے پیارے ملائیشیا میں بااختیار ہوں ۔ اس سلسلے میں آئیے ہم سب مل کر اس تہوار کو منائیں جو چین کے لوگوں کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا گونگ شی فا کائی ، نیا سال مبارک ہو، شین نیان ہاؤ۔
ملائی اکثریت کے بعد چینی نسل کے شہری دوسرا سب سے بڑا نسلی گروہ ہے، جو ملائیشیا کی 22 فیصد آبادی پر مشتمل ہے اور ملک کا ایک لازمی حصہ ہے۔