• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کا ضروریات زندگی ، استحکام کو ترجیح دینے کا اعلانتازترین

November 25, 2022

کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ ان کی حکومت عوام پر بوجھ کم کرنے کیلئے ضروریات زندگی کی قیمتوں سے نمٹنے کو ترجیح دے گی۔

جمعہ کے روز کام کا آغاز کرنے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں انور ابراہیم نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ سرکاری اداروں سے کہا ہے کہ وہ عوام پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال اور فوری اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ضروریات زندگی کی لاگت کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مزید تفصیلی بات چیت اور فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ میں نے متعلقہ ایجنسیوں سے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے کے آخر یا آئندہ پیر کو جلد سے جلد ملاقات کریں۔

حکومت کے استحکام پر انور نے کہا کہ شمالی بورنیو کی ریاست صباح سے پارٹیوں کا گروپ باضابطہ طور پر ان کی متحدہ حکومت میں شامل ہو گیا ہے اور اس سے ان کی حکومت میں اراکین پارلیمنٹ کی کل تعداد دو تہائی ہو گئی ہے۔