• Dublin, United States
  • |
  • May, 8th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ملائیشیا۔چین مشترکہ ٹرین منصوبے میں مزید ایک اور پیشرفتتازترین

October 18, 2022

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے ایک بڑے ریلوے منصوبے ایسٹ کوسٹ ریل لنک (ای سی آرایل) میں سرنگ کی تعمیر کے ساتھ ایک اور کامیاب پیشرفت ہوئی ہے ۔ یہ منصوبہ چائنہ کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ مشترکہ طور پر تعمیر کیا گیا ہے ۔

ملائیشیا ریل لنک (ایم آرایل) اورچائنہ کمیونیکیشن کنسٹرکشن  ای سی آر ایل (سی سی سی ای سی آر ایل)  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2.8 کلومیٹر طویل کوانتان ٹنل نے مقررہ وقت سے دو ماہ قبل ہی سرنگ کی کھدائی میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

 کھدائی کا عمل مکمل کرنے کے بعد یہ آج تک ایسٹ کوسٹ ریل لنک منصوبے کی 12ویں سرنگ بن گئی ہے۔

بیان  میں کہا گیا ہے کہ کوانتان ٹنل میں آخری دھماکے کے ساتھ ہی آج سرنگ کے داخلی راستے سے تقریباً 1 ہزار 700 میٹرز فاصلے کی آخری رکاوٹ دور ہوگئی ۔

 یہ کامیابی تقریباً 49 لاکھ 61 ہزار700گھنٹے انسانی مزدوری کے ساتھ ساتھ ڈرل اور دھماکے کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے سرنگ بنانے کا نتیجہ ہے۔ جس میں بنیادی موسمی گرینائٹ میں سرنگ نکالی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگل بورکوانتان ٹنل کےلیے سرنگ کی کھدائی کا کام آج کی پیشرفت سے قبل 95.08 فیصد تک مکمل ہوگیا تھا ، جبکہ اس کی مستقل اندرونی تہہ  2,463.05 میٹرز کی قابل ستائش لمبائی تک بڑھ گئی تھی ۔

سرنگ کی اوسط اونچائی 11.89 میٹرز اورچوڑائی 36.2 میٹر ہے،جو کہ معیاری حجم کی دو ریلوے پٹریوں کے لیے کافی ہے ۔