کوالالمپور(شِنہوا)آمدہ چینی قمری سال نو "خرگوش کا سال" کو منانے کیلئے کوالالمپور میں واقع ملائیشیا کے معروف سیاحتی مقام تھیئن ہؤ مندر میں جمعہ سے ہر رات تقریباً 6 ہزار لالٹینوں کو روشن کیا جا رہا ہے۔
روایتی چینی فن تعمیر کی حامل عظیم الشان عمارت کے سامنے لالٹینوں کی شاندار چمک کے ساتھ ہی سیاحوں کا ہجوم اس دلکش نظارے کی تصاویر بنانے میں مصروف ہے۔
کوالالمپور کی ہائینانیز کمیونٹی کی طرف سے 1987ء میں تعمیر کیا جانیوالا 6 منزلہ تھیئن ہؤ مندر جنت کی دیوی کیلئے وقف ہے اور چینی نژاد ملائیشین شہریوں کیلئے چینی ثقافت کو اپنانے کا ایک اہم مقام ہے۔
ملائیشیا ، کوالالمپور کے تھیئن ہؤ مندر میں آمدہ چینی سال نو کے استقبال کیلئے سرخ لالٹینیں روشن کی گئی ہیں۔(شِنہوا)
ملائیشیا ، کوالالمپور کے تھیئن ہؤ مندر میں سیاح سرخ لالٹینوں کی تصاویر بنا رہے ہیں۔(شِنہوا)
ملائیشیا ، کوالالمپور کے تھیئن ہؤ مندر میں آمدہ چینی سال نو کے استقبال کیلئے سرخ لالٹینیں روشن کی گئی ہیں۔(شِنہوا)
ملائیشیا ، کوالالمپور کے تھیئن ہؤ مندر میں سیاح سرخ لالٹینوں کے نیچے کھڑی ہو کر تصویر بنوا رہی ہے ۔(شِنہوا)
ملائیشیا ، کوالالمپور کے تھیئن ہؤ مندر میں سیاح سرخ لالٹینوں کی تصاویر بنا رہے ہیں۔(شِنہوا)