کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کو پیر کے روز منی لانڈرنگ کے نئے الزامات کا سامنا کرنا پڑا جس سے ان پر عائد کل الزامات کی تعداد سات ہو گئی ہے۔
پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ محی الدین پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک سرمایہ کار کمپنی سے غیر قانونی طور پر 50 لاکھ رنگٹ (11لاکھ 10 ہززارڈالر) اپنی پارٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے تھے۔
75 سالہ سابق وزیر اعظم نے تمام الزامات کا اعتراف نہیں کیا۔
سیشن کورٹ کے جج روزیلا صالح نے اس سے پہلے 20 لاکھ رنگٹ کے عوض ضمانت منظور کی جو محی الدین نے کوالالمپور میں اپنے سابقہ الزامات کے لیے ادا کی تھی۔
گزشتہ جمعہ کو چار بدعنوانی کے الزامات اور دو منی لانڈرنگ کے الزامات پر محی الدین کیخلاف کوالالمپور کی سیشن عدالت میں چھ الزامات پر مقدمہ چلانے کا اعلان کیا گیا جس میں کئی کروڑ رنگٹ کی بدعنوانی شامل ہے۔