• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم محی الدین پر منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت فردجرم عائدتازترین

March 10, 2023

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین پر اختیارات کے غلط استعمال اور منی لانڈرنگ کے چھ الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

جمعہ کو ملائیشیا کی قومی خبر رساں ایجنسی برناما کے مطابق پہلی چار فرد جرم طاقت کا غلط استعمال کرنے پر عائد کی گئی ہیں جبکہ محی الدین پر چار الگ الگ اداروں سے 23 کروڑ 25 لاکھ رنگٹ (5کروڑ14لاکھ 40 ہزار ڈالر) رشوت طلب کرنے کا الزام ہے۔

منی لانڈرنگ کی دیگر دوفرد جرم ملک کے انسداد منی لانڈرنگ قوانین کے تحت عائد کی گئی ہیں جن میں محی الدین پر کل 19 کروڑ 50 لاکھ رنگٹ رشوت وصول کرنے کا الزام  ہے۔

ملائیشیا کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق محی الدین کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 20 سال تک قید اور بھاری جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ جبکہ منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہونے پر انہیں 15 سال تک قید اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔