کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے ملک میں جاری سیاسی تعطل کے خاتمے کے لیے جمعرات کوحکومتی کانفرنس طلب کرلی ہے۔
نیشنل پیلس کے بیان کےمطابق کانفرنس میں ایک ایسے فیصلے پر پہنچنے کی کوشش کی جائے گی جو عوام اور ملک کے مفاد میں ہو،بیان میں عوام سے پرسکون رہنے کا کہا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بادشاہ کے لیے ہے کہ وہ وزیر اعظم کی تقرری کے بارے میں فیصلہ کرنے سے پہلے دوسرے حکمرانوں کے خیالات سے آگاہی حاصل کریں۔
ملائیشیا میں ایک آئینی بادشاہت ہے، جس میں نو سلطان یا حکمران ہیں، جو اپنی اپنی ریاست کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ مذہبی رہنما کے طور پر کام کرتے ہیں،ان میں سے ہر ایک باری باری پانچ سال کے لیے بادشاہ کے طور پر کام کرتا ہے۔