مکاؤ( شِنہوا) چین کا مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ (ایس اے آر) شہر بھر میں تفریحی تھیم پر مبنی موسیقی کی تقریب کی میزبانی کرے گا۔ اس کا مقصد رہائشیوں کی روزمرہ زندگی بہتر بنانا اور مقامی سیاحت کی کشش میں اضافہ ہے۔
شریک منتظم مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کے ثقافتی امور بیورو کے مطابق " دی ہش 2022 کنسرٹ ہفتے سے شروع ہوگا، جس میں 40 سے زیادہ مقامی بینڈز، موسیقاروں اور فنکاروں کے گروپس کے ایونٹ منعقد ہوں گے۔
سامعین ورکشاپس میں حصہ لے سکتے ہیں جس میں روزمرہ زندگی میں جمع کردہ آوازوں اور الیکٹرانک آلات کا استعمال کرتے ہوئے صوتی اثرات اور موسیقی ترتیب دینے کا طریقہ کار سکھایا جاتا ہے۔
اس طرح انہیں پیشہ ور افراد کے ساتھ مل کر موسیقی کی مشق کا موقع بھی مل سکتا ہے۔
نومبر کے اختتام ہفتہ پر مقامی طائفے ، کولوآن جزیرے کے ساحل اور شہری علاقوں میں دن بھر راک میوزک ، جاز ، لوک گیت ،ہیوی میٹل اور مقبول موسیقی کے میراتھون طرز پر کنسرٹ پیش کریں گے۔ وہ مکاؤ کی سڑکوں کا بھی دورہ کریں گے۔
مکاؤ پری کیوشن ایسوسی ایشن سامعین کو تفر یح پرمدعو کرے گی اور ٹیبل ویئر یا دیگر برتنوں کے ساتھ موسیقی پیش کی جائے گی۔
موسیقی کے چاہنے والے ایک مقامی فارم پر میوزک کیمپ ٹور پر بھی مدعو ہوں گے۔