مکاؤ (شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ (ایس اے آر) نے الیکٹرانک سگریٹ کی تیاری اور فروخت پر پابندی لگا نے کا اعلان کیا ہے۔
مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ کی حکومت کے صحت بیورو نےکہا ہے کہ اس کوشش کا مقصد نوجوانوں کی رسائی کو کم کر نا ہے ۔
اعلان کردہ اس پابندی کا اطلاق آ ئندہ پیر سے ہو گا ۔ اس کی منظوری قانون ساز اسمبلی نے اگست میں ایک ترمیم شدہ قانون میں دی تھی ۔
بیورو نے کہا ہے کہ یہ پابندی اس حقیقت کومدنظر رکھتے ہوئےعائد کی گئی کہ 2021 کے دوران مکاؤ میں 13 سے 15 سال کی عمر کے درمیان کے مڈل اسکول کے 4 فیصد طلباء نے ای سگریٹ کا استعمال کیا جس میں 2015 کے بعد سے 1.4 فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا ۔
انفرادی طور پر اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 4 ہزار پٹاکا (تقریباً 500 امریکی ڈالر) جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ نجی اداروں یا تمباکو کی صنعت کو اس جرم کے ارتکاب پر 20 ہزار پٹاکا (2 ہزار498 ڈالرز) سے 2 لاکھ (24 ہزار980 ڈالرز) تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بیورو نے کہا ہے کہ وہ قانون سازی اور قانون کے نفاذ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لئے ای سگریٹ اور سگریٹ کے نقصانات کے حوالے مہم اور آ گاہی کو تیز کرے گا۔