• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مکاؤ میں قومی خلائی پروگرام کے لیے پےلوڈ ماہرین کی بھرتی کا عمل شروعتازترین

October 05, 2022

مکاؤ(شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی خطے(ایس اے آر) میں ملک کے انسان بردار خلائی پروگرام میں شمولیت کے لیے پے لوڈ ماہرین کے لیے امیدواروں کا انتخاب شروع کر دیا گیا ہے،جنہیں تربیت فراہم کی جائے گی۔مکاؤ ایس اے آر کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، پے لوڈ ماہرین خلا میں سائنسی تحقیق اورتجربات میں حصہ لیتے ہوئے  خلائی لیبارٹری کے آلات کو آپریٹ کریں گے۔

اتھارٹی کے مطابق اہل  امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ چینی شہری ہوں جن کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان ہوں جو ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حامل  مکاؤ ایس اے آر کے مستقل باشندے اور طب، حیاتیات، نفسیات، طبیعیات یا کیمسٹری،مکینیکل یا الیکٹریکل انجینئرنگ، فلکیات اور دیگر مضامین کے تحقیقی شعبوں میں کم از کم 3 سال کام کا تجربہ رکھتے ہوں۔امیدواروں کے لیے اچھی صحت کا حامل ہونا بھی ضروری ہے،درخواستوں کی وصولی کا عمل 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔