• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردیتازترین

June 26, 2024

مکاؤ (شِنہوا) مکاؤ خصوصی انتطامی خطہ حکومت نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی اسمگلنگ رپورٹ 2024 کی مخالفت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے،رپورٹ میں مکاؤ کو تیسرے درجے پر رکھا گیا تھا۔

مکاؤخصوصی انتظامی خطہ حکومت کے سیکرٹری برائے سلامتی دفتر نے کہا کہ مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ قانون 6/2008 کے ذریعہ انسانی اسمگلنگ اور متعلقہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کررہا  اور عالمی طور پر تسلیم شدہ حکمت عملی کے تحت بین الاقوامی تعاون میں فعال طریقہ سے حصہ لے رہا ہے۔ اس کے علاوہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات کی کمیٹی کے توسط سے متاثرین کو مناسب تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ خطہ تحقیقات اور مقدمات میں عدالتی اداروں کی معاونت کے لئے متعلقہ سرکاری محکموں کو بھی باہمی طور پر مربوط کرتا ہے۔

دفتر نے اس بات پر زور دیا کہ متعلقہ جرائم کی مؤثر طریقے سے روک تھام کی گئی ہے، واقعات کی شرح کئی برس سے کافی کم یا صفر رہی ہے ۔ رہائشیوں اور مکاؤ آنے والے سیاحوں زائرین کے بنیادی حقوق کا مؤثرانداز میں سے تحفظ کیا گیا اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔

دفتر نے نشاندہی کی کہ عالمی برادری برسوں سےاس شعبے میں مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کی کوششوں اور کامیابیوں کو وسیع پیمانے پر تسلیم کرتی ہے۔ مستند اعداد و شمار اور معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مکاؤ دنیا کا محفوظ ترین اور معاشی طور پر متحرک عالمی سیاحتی شہروں میں سے ایک ہے اور یہ کسی ملک کے یکطرفہ بیانات سے اپنی ساکھ کو مسخ یا اسے مٹانے کی اجازت نہیں دے گا۔

دفتر نے سخت مخالفت ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ انسانی اسمگلنگ کی سنگین صورتحال سے نمٹنے میں ناکام رہا ہے اور اس کا ماضی مختلف مواقع پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے خاص کر مکاؤ سے متعلق مسلسل جھوٹ بولنے سے بھرا پڑا ہے جو انسانی اسمگلنگ کا مقابلہ کرنے سے کہیں زیادہ مکاؤ کے اندرونی امور میں مداخلت اور واضح مذموم مقاصد کو ظاہر کرتا ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ انسانی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کا عزم غیرمتزلزل ہے۔

دفتر نے کہا ہے کہ مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ حکومتانسانی سمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات کی کمیٹی کے توسط سے متعلقہ حفاظتی حکمت عملی پر عمل درآمد جاری رکھے گی اور سرکاری محکموں اور معاشرے کے تمام شعبوں کو باہمی طور پر مربوط کرے گی تاکہ مکاؤ میں کسی کے بھی جائز حقوق اور مفادات کا مؤثر طریقے سے تحفظ کیا جاسکے۔ حکومت انسانی اسمگلنگ اور ہر قسم کے استحصال ختم کرنے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ انتھک کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔