• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، سابق سینئر سیاسی مشیر کو سزائے موت سنا دی گئیتازترین

January 07, 2023

جینان(شِنہوا)چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی لیاؤننگ صوبائی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین لی وین شی کو رشوت خوری کے جرم میں 2 سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

صوبہ شان ڈونگ میں تائی آن کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے مطابق لی کو تاحیات ان کے سیاسی حقوق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے اور ان کے تمام ذاتی اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں۔

عدالت میں قرار پایا کہ 2004ء سے 2021ء کے درمیان لی وین شی نے اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروباری کارروائیوں اور مقدمات کو نمٹانے میں دوسروں کی مدد کی۔ 2006ء سے 2021ء تک لی وین شی نے 54 کروڑ یوآن(تقریباً 7 کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر) کے برابر رقم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔

عدالت نے بتایا کہ لی وین شی کی وصول کردہ رشوت کی مالیت بہت زیادہ ہے اور اس کے جرائم نے ریاست اور عوام کے مفادات کو نمایاں طور پر بھاری نقصان پہنچایا۔

عدالت نے بتایا کہ لی وین شی کی جانب سے اپنے تمام جرائم کو قبول کرنے ، توبہ کرنے ، اپنے غیر قانونی فوائد واپس کرنے میں تعاون کرنے اور نظم و ضبط اور قانون کی خلاف ورزی کے دیگر کیسز کی تحقیقات میں مدد کرنے کی بنا پر اسے نرم سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت نے بتایا کہ سزائے موت کیلئے 2 سال کی مہلت کے بعد لی کی سزا کو قانون کے مطابق عمر قید میں تبدیل کیا جا سکتا ہے لیکن مزید کوئی کمی یا پیرول نہیں دی جائے گی۔