• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور ویتنام کا مشترکہ طور پر سمندر میں امن واستحکام برقرار رکھنے پر اتفاقتازترین

December 02, 2023

ہنوئی(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور ان کے ویتنامی ہم منصب بوئی تھان سون نے  گزشتہ روز یہاں ملاقات کی جس کے دوران سمندر میں امن اور استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ نے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم خیال اور ہم نصیب مستقبل چین ویتنام تعلقات کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک نے اعلیٰ سطحی قریبی تبادلوں اورتعلق داری جیسے  رابطے برقرار رکھے ہیں، جو دوطرفہ  تعلقات کی اعلیٰ سطح اور خصوصی نوعیت کا بھرپور اظہارہے۔

وانگ نے کہا کہ چین اور ویتنام کا سماجی نظام ایک جیسا  اوردونوں ممالک  مشترکہ نظریات اور عقائد کے حامل ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ تعلقات کے لیے نئی پوزیشن کا تعین اور نئے اہداف طے کرنے سے نہ صرف تعلقات کی ترقی کے لیے نئے امکانات کھلیں گے بلکہ  امن اور انسانیت کی ترقی  کے لیے نئی شراکتیں بھی ہوں گی۔