• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مین لینڈ کی جانب سے آبنائے پارسفر کی بحالی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے: ترجمانتازترین

December 25, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوجیان صوبے کے ساحلی علاقوں اور کنمن اور ماتسو کے درمیان سفر اور دیگر براہ راست تبادلوں کی بحالی میں مین لینڈ کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو چینی قمری سال نو کی تعطیلات کے دوران کنمن اور ماتسو کے رہائشیوں کے لیے نقل وحمل کی اسکیم سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔

ژو نے کہا کہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کو اپنی یکطرفہ پابندیوں کو ہٹانا چاہیے اور آبنائے تائیوان کے پار متعلقہ فریقوں کومخصوص مسائل جیسے کہ دونوں اطراف کے لوگوں کی حقیقی ضروریات کے مطابق پروازوں کی اجازت دینی چاہیے، تاکہ فوجیان کے ساحلی علاقوں اور کنمن اور ماتسوکے درمیان سفر اور دیگر براہ راست تبادلوں کو بحال کیا جا سکے۔