• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

میکسیکو،مسلح گروہ نے 2 بچوں سمیت 6 افراد کو قتل کر دیاتازترین

June 11, 2024

میکسیکوسٹی(شِنہوا) میکسیکو کی وسطی ریاست گوہانا جوتاؤ میں ایک مسلح گروہ نے  چار خواتین اور دو بچوں کو قتل کر دیا جن میں ایک تین ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔

ریاستی گورنر نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  لیون شہر کے صنعتی علاقے کے ایک گھر میں پیش آنیوالے اس واقعے میں ممکنہ طور پر نیشنل گارڈ کے ملوث ہونے کی تحقیقات کا اعلان کیا۔

اس تحقیقات کا اعلان اس گھر کے پڑوسیوں کی اطلاع پر کیا گیا جنہوں نے حملے سے کچھ دیر قبل اس گھر کی چھت پر قومی سکیورٹی ادارے کے ارکان کو دیکھا تھا۔یہ افراد گھر سے کچھ چیزیں بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

گورنر نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو یہ ناقابل قبول ہے کہ وہ سرچ وارنٹ کے بغیر گھروں میں کیسے داخل ہو سکتے ہیں اور دوسرا  ہمیں ان کے جانے کے چند منٹ بعد کیا ہوا اور اس کے ساتھ ان کے تعلقات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔