• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

میکسیکو نےجی 77 پلس چائنہ میں فعال کردار ادا کرنے کا اعلان کر دیاتازترین

September 20, 2023

میکسیکو سٹی (شِنہوا) میکسیکو نے گروپ آف  77 پلس چائنہ ( جی 77 پلس چائنہ) میں فعال طور پر حصہ لینے کے ارادے کا اعلان کرتے ہوئے اس کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی وضاحت کی ہے۔ 

میکسیکو کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ میکسیکو گروپ کے ایجنڈے کا تجزیہ کر ے گا تاکہ ان شعبوں کا پتہ لگایا جا سکے جہاں وہ ایک آواز میں مل کر کام کر سکے۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایک بار جب حکام متعلقہ موضوعات اور فورمز کی نشاندہی کر لیں گے تو میکسیکو گروپ آف 77 پلس چائنہ کے کام میں حصہ لینے کی اپنی درخواست پیش کرے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام پیچیدہ بین الاقوامی منظر نامے میں بلاک کی مذاکراتی پوزیشن کو مضبوط بنانے کی واضح خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔

وزارت نے کہا کہ میکسیکو کو امید ہے کہ وہ ترقی کی تلاش میں جنوب کے لوگوں کو ساتھ رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا جس میں کسی بھی ملک کو  نکالا  نہیں جائے گا۔