• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

میکسیکو میں سمندری طوفان اوٹس سے 52 افراد ہلاکتازترین

December 21, 2023

میکسیکو سٹی(شِنہوا) میکسیکو میں اوٹس نامی سمندری طوفان  کے باعث 52 افراد ہلاک اور 32 لاپتہ ہو گئے ۔

 میکسیکوکی ریاست گوریرو کے گورنر ایولین سالگاڈو نےایکاپولکو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ  پانچویں درجے کا سمندری طوفان 25 اکتوبر کو میکسیکو کے جنوبی بحرالکاہل کے ساحل سے ٹکرایا جس سے  اکاپولکو اور کویوکا ڈی بینیٹز کے ہوٹلوں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔

گورنر ایولین سالگاڈو نے کہا کہ تقریباً دو ماہ کے بعد معروف سمندری ریزورٹ کی سیاحوں کی بحالی ناگزیر ہے۔

میکسیکن صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اکاپولکو کے "دوبارہ جنم" اور پڑوسی کویوکا ڈی بینیٹز کی آبادی کی مکمل بحالی کی توقع رکھتے ہیں۔