میکسیکو سٹی(شِنہوا)میکسیکو کی وسطی ریاست موریلوس میں فٹ بال میچ کے دوران مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک سابق میئر سمیت کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے
ہیں۔مقامی پراسکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ ریاست کے قصبے یے کاپیکسٹلا میں مقامی وقت کے مطابق تقریبا رات 9 بجکر 15 منٹ(صبح 7 بجکر 15منٹ پاکستانی وقت ) پر
مسلح ملزمان نے آتے ہی وہاں موجود افراد پر فائرنگ شروع کردی۔پراسکیوٹردفتر نے ایک بیان میں بتایا کہ یے کاپیکسٹلا کے سابق میئر ریفیوجیو آمارو لونا سمیت 2 افراد
موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور 2 افراد نے ہسپتال میں دوران علاج دم توڑا ۔ تقریبا 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔میکسیکو کی وزارت دفاع کے مطابق موریلوس میں پرتشدد جرائم
میں اضافہ ہو رہا ہے اور ریاست اغوا کی شرح کے لحاظ سے بھی ملک بھر میں سرفہرست ہے۔