• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

میکرون کے دورہ چین سے تعلقات کو فروغ ملے گا:ترجمان وزرات خارجہتازترین

April 03, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے سرکاری دورہ بیجنگ سے فرانس اور یورپی یونین (ای یو) کے ساتھ  اس کے تعلقات کو فروغ ملے گا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار باقاعدہ نیوز بریفنگ میں میکرون کے 5 سے 7 اپریل تک چین کے سرکاری دورے کے بارے میں سوالات کے جواب میں کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ دورے کے دوران چینی صدر دوطرفہ تعلقات کی مستقبل کی ترقی کا تعین کرنے، چین فرانس اور چین یورپی یونین مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے میکرون سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ماؤ نے کہا کہ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی میکرون سے ملاقات کریں گے، ترجمان نے مزید بتایا کہ فرانسیسی صدر گوانگ ڈونگ صوبے کے دارالحکومت گوانگ ژو کا دورہ بھی کریں گے۔