جوبا(شِنہوا) جنوبی سوڈان میں چین کے سفیر ما چھیانگ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تبادلوں سے علمی فرق ختم ہونے سے عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملی ہے۔ دارالحکومت جوبا میں منعقدہ ایک روزہ میڈیا سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران میڈیا تبادلوں سے چین اور جنوبی سوڈان کے ثقافتی تعلقات کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کوفروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے ذریعے چینی عوام امن واستحکام کی جانب بڑھتےہوئے اور ترقی کے مواقع سے بھرپور جنوبی سوڈان کو دیکھ سکتے ہیں۔