کابل(شِنہوا) افغان نگران حکومت کے قائم مقام وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے انتظامی اداروں کے ترجمانوں سے کہا ہے کہ وہ ذرائع ابلاغ کے ساتھ بروقت معلومات کا تبادلہ کریں۔
سرکاری خبر ایجنسی باخترنیوز کے مطابق میڈیا کے کردارکو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے قائم مقام وزیر نے حکومتی ترجمانوں پر زور دیا کہ وہ میڈیا کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کریں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ قائم مقام وزیر نے حقیقی تصویر پیش کرنے اور ملک کے حقائق کو عوام اور دنیا تک پہنچانے میں ذرائع ابلاغ کے اداروں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ نگراں حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی میڈیا اداروں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے پر زوردیتے ہوئے حکومتی ترجمانوں سے کہا ہے کہ صحافی جب بھی رابطہ کریں ان کومعلومات فراہم کی جائیں۔