• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

میانمار، پرائمری اسکول طلبا کے درمیان چینی زبان میں مہارت کے مقابلہ کا انعقادتازترین

June 19, 2023

میانمار (شِنہوا) میانمار میں غیر ملکی پرائمری اسکول طالب علموں کے درمیان "چینی برج" زبان کے مقابلے کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا۔ینگون کے چینی ثقافتی مرکز میں منعقدہ " چینی برج برائے غیرملکی پرائمری اسکول طلبا" کے تیسرے ایڈیشن میں 8 سے 13 برس کے 20 طالب علموں نے شرکت کی جن کا تعلق ینگون کے چینی اسکولوں سے ہے۔میانمار میں چینی سفارت خانے اور ینگون بو وین اسکول کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقدہ چینی زبان میں مہارت کے اس مقابلے میں تقاریر، ٹیلنٹ شوز جیسے گیت ، رقص اور چینی ثقافتی معلومات پر ذہنی آزمائش کے مقابلے ہوئے۔بو وین اسکول کی 12 سالہ طالبہ ہیٹ تھیری ون نے بہترین کارکردگی پر پہلا انعام حاصل کیا۔ہیٹ نے شِںہوا کو بتایا کہ وہ مقابلہ جیتنے پر خوش ہے ۔وہ 6 برس سے چینی زبان سیکھ رہی ہے اور چینی گیت بہت پسند کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چینی زبان میں بہت دلچسپی رکھتی ہیں اور مستقبل میں چین جاکر تعلیم حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں، اسی لئے انہوں نے چینی زبان سیکھنے کی شروع کی تھی۔بو وین اسکول میں چینی زبان کے استاد ونٹ ہلور پونٹ نے شِںہوا کو بتایا کہ اس تقریب کا مقصد چینی زبان سے آگاہی دینا اور میانمار میں چینی ثقافت کا فروغ تھا۔