• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

میانمار نے ٹیلی کام، آن لائن فراڈ کے 92 مشتبہ افراد کو چین کے حوالے کر دیاتازترین

May 07, 2024

بیجنگ(شـنہوا)چین کی وزارت پبلک سکیورٹی(ایم پی ایس) نے بتایا ہے کہ میانمار نےٹیلی کام، آن لائن فراڈ میں ملوث 92 مشتبہ چینی باشندوں کو چین کے حوالے کر دیا ہے ۔

 وزارت کے مطابق گزشتہ سال سے  اس نےٹیلی کام اور آن لائن جرائم سے نمٹنے کیلیے میانمار کی پولیس کیساتھ تعاون بڑھایا ہے جس کے دوران 49 ہزار مشتبہ چینی باشندوں کو چین کے حوالے کیا گیا ہے۔

حال ہی میں متعلقہ ثبوتوں اور اشیا کے ساتھ 92 مشتبہ افراد کو واپس چین بھیجا گیا ہے۔

چینی وزارت پبلک سکیورٹ  نے ایسے جرائم کے خلاف کارروائیوں کیلئے بین الاقوامی سطح  اور سرحدپر قانون کے نفاز پرتعاون بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کر نے کا عزم ظاہر کیا ہے۔