ینگون(شِنہوا)میانمار کی ریاستی انتظامی کونسل نے منگل کو7 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کرنے سمیت سابق ریاستی کونسلر آنگ سان سوچی اور سابق صدر یو ون مائنٹ کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا۔
کونسل کے احکامات کے مطابق سوچی کی چھ سال کی سزا اور یو ون مائینٹ کی چار سال کی سزا بھی کم کر دی گئی ہے۔
کونسل نے میانمار کے 7 ہزار 749 قیدیوں اور 125 غیر ملکی قیدیوں کی سزائیں بھی معاف کیں جبکہ کچھ قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا۔
اس کے علاوہ کونسل نے نسلی مسلح گروہوں کے 22 ارکان کی سزاؤں کو معاف کیا اور 72 افراد سے متعلق مقدمات کو بھی خارج کر دیا جو نسلی مسلح گروہوں سے تعلق رکھتے تھے۔
کونسل نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بدھ مت کے ایک اہم دھماساکا دن جو میانمار کیلنڈر کے دوسرے وسو قمری مہینے کے پورے چاند پر آتا ہے،کے موقع پر انسانی بنیادوں پر عوام کو خوش کرنا ہے جبکہ معافیاں نسلی اتحاد اور اندرونی امن کے ساتھ ساتھ متعلقہ ممالک اور میانمار کے درمیان تعلقات کے پیش نظردی گئیں۔