ینگون (شِنہوا) میانمار کے وسطی علاقے منڈلے میں ایک خلیجی ندی میں نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب گئے جس میں ایک 7 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
امدادی تنظیم کے ایک عہدیدار نے اتوار کو شِںہوا کو بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ صبح تقریبا 9 بجے (مقامی وقت) پر منڈلے خطے کے قصبے مائیک ٹیلا میں واقع ایک خلیجی ندی میں پیش آیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خلیجی ندی میں پانی زیادہ گہرا نہیں بلکہ ایک عام آدمی کی اونچائی کے برابر ہے۔ بچوں کی لاشیں فوری طور پر ملی گئیں جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ انکی ماں کی تلاش جاری ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ ماں اور 3 بچوں پر مشتمل یہ خاندان ایک کھیت میں دوسروں سے الگ تھلگ رہائش پذیر تھا۔