• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

میانمار میں 8 ماہ کے دوران ہائی وے حادثات میں 41 افراد ہلاک، 179 زخمیتازترین

September 08, 2022

ینگون (شِںہوا) میانمار کی ینگون ۔ منڈالے شاہراہ پر 2022 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 112 ٹریفک حادثات میں 41 افراد ہلاک اور 179 دیگر زخمی ہوئے۔

اخبار مایا واڈی کی رپورٹ کے مطابق اگست میں ینگون ۔ منڈالے شاہراہ پر 13 ٹریفک حادثات ہوئے جس میں 3 افراد ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہوئے۔

ملک کے تجارتی شہر ینگون اور دوسرے بڑے شہر منڈالے کو ملانے والی 587 کلومیٹر طویل اس شاہراہ کا افتتاح دسمبر 2010 میں ہوا تھا۔

حد سے زیادہ رفتار، ڈرائیونگ میں غفلت اور نیند کی کیفیت میں گاڑی چلانے جیسی انسانی غلطیوں کو شاہراہوں پر ہونے والے حادثات کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس میانمار بھر میں ٹریفک حادثات میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔