ینگون(شِنہوا)میانمارکے وسطی علاقے ماندالے میں 2 بسوں اور ایک ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں مرنیوالے افراد کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
مقامی حکام کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 8 بجکر 25 منٹ (رات 8 بجکر 55 منٹ پاکستانی وقت) پر ماندالے کے قصبے کیوکپادوانگ میں میکتیلا ۔ کیوکپادوانگ سڑک پر پیش آیا جہاں 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ مرنےوالوں میں 10 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں اور حادثے میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جائے حادثہ پرجانیوالے ایک مقامی پولیس افسر نے شِنہوا کو بتایا کہ 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور 2 افراد نے ہسپتال میں دم توڑا جس سے مرنیوالے افراد کی تعداد 13 ہو گئی۔
مقامی حکام نے بتایاکہ کیوکپادوانگ میں پیش آنیوالا یہ بدترین حادثہ ہے۔