• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

محمد اسلامی ایران کے نائب صدر اور جوہری سربراہ کے عہدے پر برقرارتازترین

August 11, 2024

تہران(شِنہوا)ایران کے صدر مسعود پز شکیان نے محمد اسلامی کو  نائب صدر اور ایران کی جوہری توانائی تنظیم (اے ای او آئی) کا  دوبارہ سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق پز شکیان نے ان کے تقرر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں قابل قدر انتظامی تجربات کی بنیاد پر نائب صدر اور جوہری توانائی تنظیم کا سربراہ دوبارہ مقرر کیا گیا ہے۔

67 سالہ اسلامی اگست 2021 سے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی انتظامیہ میں دو عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جن کی مدت 19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی وجہ سے قبل از وقت ختم ہو گئی تھی۔